Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں گردو غبار کا طوفان، ریاض بھی اثرات پہنچنے لگے

طوفان کے مناظر کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
کویت میں اتوار کو گردو غبار کے طوفان نے دن کو تاریکی میں تبدیل کردیا۔ ریاض میں بھی اس کے اثرات نظر آنے لگے۔ طوفان کے مناظر کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے کویتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث ملک کی تین بندرگاہوں میں جہاز رانی معطل کردی گئی ہے۔  
کویتی بندرگاہوں کے ادارے نے بتایا کہ الشویخ، الشعیبہ اور الدوحہ بندرگاہوں میں جہازوں کی آمدو رفت صبح آٹھ بجے سے معطل کردی گئی۔ یہ فیصلہ سمندر میں ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 55 کلو میٹر سے زیادہ ہوجانے پر کیا گیا۔ 
 کویت میں گردو غبار کے طوفان کے اثرات سعودی دارالحکومت ریاض تک پہنچنے لگے۔ حد نظر محدود ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپس میں غبار کے طوفان کے باعث شاہراہوں پر گاڑیوں کے الٹنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ طوفان کی وجہ سے ٹریفک حادثات پیش آرہے ہیں۔ 
 وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے مقامی شہری نے بتایا کہ گردو غبار کے طوفان نے دن کو رات میں تبدیل کردیا۔ 
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اگر طوفان کا سلسلہ دس روز تک جاری رہا تو کویت کا صباح الاحمد شہر ریت میں دب جائے گ۔ صباح الاحمد شہر کا محل وقوع ایسا ہے جہاں موسم گرما میں ریت کا شدید طوفان آتا ہے۔

شیئر: