اللیث کے جبل عفر میں بجلی گرنے سے آگ لگ گئی
’آگ پر فوری قابو نہ پالیا گیا تو اس کے پھیلنے اور گھروں تک پہنچنے کا خطرہ ہے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
اللیث کے جبل عفر کے جنگلات میں بجلی گرنے سے آگ لگ گئی جبکہ محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’مرکز جدم اور یلملم کے علاقے کے درمیان جنگلات میں آگ لگنے سے سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے‘۔
رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’یہ انتہائی سنگلاخ پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک ہیوی مشینین لے جانا ممکن نہیں البتہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ آگ بجھائی جاسکتی ہے‘۔
’ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ اگر آگ پر فوری قابو نہ پالیا گیا تو اس کے پھیلنے اور گھروں تک پہنچنے کا خطرہ ہے‘۔