سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سات ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابند عائد کی ہے، تاہم مسلم لیگ ن نے وفاقی وزرا کو معطل نہ کیے جانے پر سپیکر کے رویے پر تحفظات کا کا اظہار کیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سپیکر کی جانب سے ارکان اسمبلی یا کسی ایک رکن پر پابندی عائد کی گئی ہو بلکہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوئے جب سپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی۔
قومی اسمبلی حکام کے مطابق ’بدھ کو معطل ہونے والے سات ارکان کے علاوہ ماضی میں نوابزادہ غضنفر گل، فیصل صالح حیات، جمشید دستی، چوہدری اسد الرحمان اور کئی دیگر ارکان بھی اس پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
جب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ڈپٹی سپیکر کی جان لے گئیNode ID: 574461
-
سارجنٹ گول کیپر کی طرح اُچھل کر بجٹ کی کتابیں کیچ کر رہے تھےNode ID: 574486