Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں ، 23 دکانیں سیل 

جسمانی درجہ حرارت نوٹ نہ کرنے کے علاوہ دیگر خلاف ورزیاں بھی نوٹ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 23 تجارتی ادارے سیل کردیے ہیں- بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے 4043 چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں- 
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 چھوٹی اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں چھاپہ مہم چلائی گئی-
مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کی  65 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی جن میں سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنا، حفاظتی ماسک درست طریقے سے نہ پہننے، گاہکوں کا جسمانی درجہ حرارت چیک نہ کرنے اور توکلنا ایپ سے ریکارڈ دکھانے سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزیاں شامل تھیں- 
 میونسپلٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر اقدامات کی پابندی کرائی جائے گی اور اس حوالے سے اطمینان حاصل کرنےکے لیے چھاپہ مہم جاری رہے گی- 
 بلدیہ نے عوامی مقامات اور بازاروں میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی بڑے پیمانے پر پابندی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا ہے- علاوہ ازیں سب سے اپیل کی کہ جو بھی کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھے اس کی رپورٹ 940 یا موبائل سے بلدی ایپ پر کرے-

شیئر: