سعودی عرب میں 6 ماہ میں ایک کروڑ درخت
مملکت میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
نائب وزیر ماحولیات و پانی و زراعت منصور المشیطی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے12 سو سے زائد مقامات پر 6 ماہ کے دوران ایک کروڑ درخت لگادیے گئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر زراعت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تحریر کیا ہے کہ ’سعودی عرب میں شجر کاری کی مہم تیزی سے جاری ہے- جگہ جگہ درخت لگائے جارہے ہیں- ریگستان کی توسیع کو روکنے کے لیے زبردست جدوجہد کریں گے- اس حوالے سے ہم پرعزم ہیں‘-
نائب وزیر زراعت نے کہا کہ سعودی عرب نے اس سال ریگستان کی وسعت کو روکنے کا عالمی دن عملی اقدامات کرکے منایا- پورے ملک میں قدرتی وسائل کے تحفظ کی ضرورت اجاگر کی گئی- ماحولیاتی توازن پیدا کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی گئی-