Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: اپنی نوعیت کا پہلا فوراسٹار ’خواتین ہوٹل‘

خواتین کی گاڑیوں کے لیے سپیشل پارکنگ ہوگی- (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا ہوٹل جس کی تمام انتظامیہ خواتین ہوں گی ۔ ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ’خواتین ہوٹل‘ کا افتتاح ستمبر میں متوقع ہے۔  
الامارات الیوم کے  مطابق ’ٹائم گروپ‘ نے جس کا ہیڈکوارٹر امارات میں ہے کا کہنا ہے کہ ’ٹائم اسما ہوٹل‘ کی ڈائریکٹر فرانسیسی خاتون الیگزینڈرا کیلنر ہوں گی- ہوٹل کا رسمی افتتاح ستمبر میں ہوگا-  

چھ منزلہ ہوٹل 232 کمروں پر مشتمل ہے- (فوٹو الامارات الیوم)

گروپ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہوٹل فور سٹار ہوگا- دبئی کے البرشہ علاقے میں تیار کیا گیا ہے-  
ہوٹل 232 کمروں پر مشتمل چھ منزل ہے- یہ ہوٹل میں سپورٹس گیمزکی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے-  
4 میٹنگ ہالز، بزنس سینٹر، سوئمنگ پول، مردانہ و زنانہ دو ریستوران بھی ہیں-  

ہوٹل میں 80 فیصد عملہ حواتین پر مشتمل ہوگا- (فوٹو الامارات الیوم)

ہوٹل کی کئی منزلیں خواتین کے  لیے مخصوص ہیں- ان میں سروس فراہم کرنے والی  بھی خواتین ہوں گی- 
مہمان خواتین کو اپنے روم تک آرائش و زیبائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی- خواتین کی گاڑیوں کے لیے سپیشل پارکنگ ہوگی- خواتین کے لیے پلاسٹک سرجری کا انتظام بھی کیا گیا ہے-  
ٹائم گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد عوض اللہ  نے بتایا کہ الیگزینڈرا کی نگرانی میں خواتین ہوٹل کے انتظامات چلائیں گی- استقبالیہ کاؤنٹر، سیلز شاپس، کھانے پینے کی  اشیا، فنڈنگ سمیت تمام کام خواتین انجام دیں گی- نئے ہوٹل کی شیف بھی خواتین ہوں گی- ہوٹل کی 80 فیصد کارکن  خواتین ہوں گی-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: