اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوسری مرتبہ عالمی ادارے کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
جمعہ کو حلف برداری کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ موجودہ بحران کو حالات بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔‘
مزید پڑھیں
-
خشک سالی کورونا وائرس کے بعد اگلی وبا ہوسکتی ہے: اقوام متحدہNode ID: 575061
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انتونیو گوتریس نے حلف برداری کے موقع پر عالمی مسائل کے حل کے لیے’موثر اور مزید عالمی تعاون‘ کا ذکر بھی کیا۔
2017 سے اپنی ذمہ داری پر موجود گوتریس نے آزادانہ طور پر کام کرنے کا وعدہ کیا۔
حلف برداری کے موقع پر پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا بھی موجود تھے۔ وبا کی وجہ سے یہ گزشتہ سال بھر میں اقوام متحدہ کی عمارت میں داخل ہونے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں۔
I am deeply honoured and grateful for the trust placed in me to serve as the Secretary-General of the United Nations for a second term.
Serving the @UN is an immense privilege and a most noble duty.
— António Guterres (@antonioguterres) June 18, 2021
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ’سیکرٹری جنرل کے طور پر دوسری مرتبہ اعتماد کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں اس پر شکرگزار ہوں۔‘
"Serving the United Nations is an immense privilege and a most noble duty."
-- @antonioguterres following his appointment to serve a second term as UN Secretary-General. https://t.co/vmdEPtLFKj pic.twitter.com/tXaog4IQcy
— United Nations (@UN) June 18, 2021