Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزارت دفاع کے اہلکاروں کے لیے چار ارب ریال کے 8 رہائشی و صحت منصوبے

منصوبوں سے وزارت دفاع کے اہلکاروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگئی۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں وزارت دفاع کے اہلکاروں کے لیے 8 رہائشی اور صحت منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ 
وزارت دفاع نے چار ارب ریال سے زیادہ لاگت کے یہ نئے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے چھ  رہائشی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، یہ 3797 ہاوسنگ یونٹس پر مشتمل ہیں۔

 جازان اور الشرقیہ میں بھی رہائشی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)

ان میں سے ایک رہائشی منصوبہ حفر الباطن کنگ سعود بیس، ایک شمال مغرب میں آرمی کے جوانوں، ایک طائف کے الحرب الجبلی میں شاہ سلمان مرکز کے اہلکاروں اور ایک شرورہ میں آرمی کے جوانوں کے لیے ہے۔ 
 جازان اور الشرقیہ میں بھی سعودی افواج کے رہائشی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ 
ولی عہد نے شمال مغرب میں میڈیکل منصوبوں کا بھی افتتاح کیا- ان میں سے ایک 130 بستروں پر مشتمل امراض قلب کا سینٹر ہے۔

مدینہ منورہ میں امیر سلطان آرمی ہسپتال کی توسیع کی گئی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)

دوسرے منصوبے کے تحت مدینہ منورہ میں امیر سلطان آرمی ہسپتال کی توسیع کی گئی ہے۔
توسیعی منصوبے سے ہسپتال کے بستروں کی تعداد سو تک ہوجائے گی جبکہ انتہائی نگہداشت کے دس یونٹ قائم  کیے گئے ہیں۔ میڈیکل آلات سے آراستہ آپریشن روم، ایمرجنسی وارڈز، ایکسرے، لیب، فارمیسی اور بلڈ بینک وغیرہ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔
معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری نے کہا کہ نئے رہائشی اور صحت منصوبوں سے وزارت دفاع کے اہلکاروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگئی۔ 

شیئر: