حال ہی میں 42 ہاوسنگ پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔(فوٹو پرسنز)
سعودی وزارت ہاوسنگ کے سکنی پروگرام سے تین لاکھ سے زیادہ سعودی خاندان مستفید ہوئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت ہاوسنگ کا سکنی منصوبہ سعودی شہریوں کو مملکت کے آٹھ علاقوں میں مختلف فنانسنگ کے ذریعے زمینیں اور مکانات فراہم کرتا ہے۔
اس منصوبہ کا مقصد ایسے بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔
ہاوسنگ کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ ریاض کے قریب شقرہ اور العینیہ میں بنگلوں کے لئے 11 منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں ا لخرمہ رہائشی منصوبہ، القصیم میں العنیزہ رہائش کا منصوبہ۔ اس کے علاوہ مملکت کے مشرقی علاقوں میں الخبر ، حفر الباطن اور الاحساء۔ شمالی سرحدی علاقوں میں رفحا ہاؤسنگ پروجیکٹ، حائل ہاؤسنگ پروجیکٹ اور القریات ہاوسنگ منصوبہ الجوف اوراس کے علاوہ نجران ہاؤسنگ پروجیکٹ شامل ہے۔
دریں اثنا ہاوسنگ کی وزارت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاحال 42 ہاوسنگ پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں میں 14 ہزار گھروں کو رہنے کے لیے مکمل کیا جا چکا ہے۔