Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ جہاں شیرازی کو صدمہ

ریاض( ذکاءاللہ محسن) پاکستان رائٹر کلب کے شاہ جہاں شیرازی کے ماموں سابق ایڈمنسٹریٹر زکواة و عشر کمیٹی الحاج سید نواب شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کو آبائی علاقے بٹگرام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں ممبر صوبائی و قومی اسمبلی اور یونین کونسل کے کونسلرز کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سید شاہ جہاں شیرازی کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ایچ ایم فیاض، حافظ عرفان کھٹانہ، الیاس رحیم، مبشر انوار، عابد شمعون، جہاں زیب اوردیگر نے متوفی کے لئے دعائے مغفرت کی۔

 

 

 

 

شیئر: