پٹرول اسٹیشن کے ملازمین کو لوٹنے والے 2 سعودی گرفتار
ملزمان نے 3 وارداتوں کا اعتراف کرلیا(فوٹو، ٹوئٹر)
حائل ریجن میں پولیس نے پٹرول اسٹیشن کے ملازم کو زدوکوب کرکے اسے لوٹنے کے الزام میں 2 سعودی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
ریجنل پولیس ترجمان کیپٹن طارق النصار نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کی عمریں تیس اور40 برس کے درمیان ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے لوٹ مار کی 3 وارداتوں کا اعتراف کیا جن میں پیٹرول اسٹیشن کے غیر ملکی ملازمین کو زد وکوب کرکے ان سے نقدی چھینی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف لوٹ مار اور مجرمانہ سلوک رکھنے کا مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن جنرل کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد ان کا چالان کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔