Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی پڑھائی میں دشواری کو ’آسان‘ بنانے کے چند طریقے

والدین کو اپنے بچوں کی پڑھائی میں درپیش دشواریوں پر بہت توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ پڑھنے کی مہارت کو مکمل فہم کے ساتھ حاصل کرسکیں اور انہیں مستقبل میں پڑھنے کی مہارتوں سے عدم واقفیت کی بنیاد پر نقصان نہ ہو۔
پڑھائی کے درست طریقہ کار سے عدم واقفیت کے باعث بچوں کو عربی زبان  سیکھنے اور خاص طور پر پڑھنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ جیسے پڑھنے میں کمزوری اور ہچکچاہٹ، ہجوں میں کمزوری اور ناقص ادائیگی وغیرہ
 ماہر تعلیم  ڈاکٹر ابتہاج کے مطابق طالب علم کو پڑھنے میں جو سب سے بڑی مشکل کا سامنا ہوتا ہے وہ حرف اور اس کی آواز میں مطابقت پیدا کرنے میں ہوتا ہے۔ اس کے بعد الفاظ سے ایک کلمہ بنانے میں مشکل ہوتی ہے۔ اسی طرح ایسے الفاظ کو یاد رکھنے اور سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے جن کی شکل میں معمولی سا فرق ہوتا ہے۔

پڑھنے میں دشواریوں پر کیسے قابو پایا جائے؟

درج ذیل دیے جانے والے نکات پر عمل کرکے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
1 ۔۔ بچے کی حالت کی جتنی جلدی تشخیص ہوگی اسی قدرپڑھنے کی دشواریوں پر قابو پانا ممکن ہوگا۔ جب آپ یہ جان لیں گے کہ بچے کو مشکل کہاں درپیش ہے تو اس کے بعد میں پیدا ہونے والے بہت سے مسائل سے بچ جائیں گے۔
2 ۔۔ والدین کو اپنے بچوں کے مسائل کی نوعیت کو سمجھنا چاہیے اور ان کو دور کرنے میں سکول کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
3 ۔۔ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا جو ہر طرح کے خلفشار اور تناؤ سے پاک ہو۔ پڑھنے میں دشواری کی قسم کے مطابق ہر بچے کے لیے موزوں علاج معالجے کے  خاص پروگرام کی بنیاد پر اس معاملے میں سکول کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

طلبا کے سامنے صاف اور تیز آواز سے بات کرنا اور زبان پر کوئی غلط لفظ لانے سے اجتناب ضروری ہے (فوٹو: ایم ایس یو)

4 ۔۔ اسی طرح  حروف کی  قریب کی آوازوں کے مابین تمیز کرنے کی تربیت کرنا، جیسے لمبے اور مختصر سروں کے درمیان تمیز کرنا اور پھر جملوں کی تشکیل کے لیے حروف کوجوڑنے کی تربیت دینا۔
5 ۔۔ الفاظ اور پھر جملوں کی تشکیل کے لیے حرفوں کو مربوط کرنے کی تربیت کرنا، پھر لفظ کو پڑھنا اور اسے معنی سے جوڑنا جو نوٹ بک پر ہو یا بورڈ پر، اساتذہ کے ذریعے واضح اور پڑھنے کے قابل بنانا۔
5 ۔۔ بچے کو گھر یا کلاس روم میں ایسی مشقیں دینا جو پڑھنے کے عمل کے دوران دماغ  کو مشغول کرنے پر مرکوز ہوں۔ اس کے علاوہ ایسی سرگرمیاں جو بصری ادراک، بصری میموری، سمعی ادراک اور سمعی میموری پر منحصر ہوں۔
6 ۔۔ سپیڈ ریڈنگ کی مشق کرنے کی کوشش کرنا، جہاں  مخصوص وقت میں پڑھنے کے لیے کسی متن کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنے میں دشواری کا علاج

تعلیم کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا اور ہرایسی چیز سے بچوں کو دور رکھنا  جو الجھن کا سبب بنےاور ان کی توجہ کو خراب کرے۔

بچوں کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں اونچی آواز میں پڑھنے پر تیار کرنے سے بھی دشواری پر قابو پایا جا سکتا ہے (فوٹو: روئٹرز)

طلبا کے سامنے صاف اور تیز آواز سے بات کرنا زبان پر کوئی غلط لفظ لانے سے اجتناب کرنا۔
ایسا نصاب اختیار کرنا جس میں بچے مگن ہوجائیں اور انہیں پڑھنے میں دلچسپی پیدا ہوجائے۔
پیچیدگیوں سے دور براہ راست سوالات پوچھنا۔ بچوں کی حوصلہ افزائی  کرنا اور انہیں ہمت دلانا تاکہ وہ بلند آواز سے حصہ لیں اور پڑھیں۔
طلبا کے لیے واضح الفاظ اور پڑھے جانے کے قابل عبارتیں لکھنا۔
بچوں کے والدین کے ساتھ رابطے میں رہنا۔ انہیں بچوں کی کمزوری کے بارے میں آگاہ کرنا، والدین سے بات چیت کرنا۔ کمزور بچوں کو تعلیم دینے میں صبرکا دامن تھامے رکھنا، چیخنا یا ڈانٹنا اور جلدی نتائج  کا انتظار کرنا درست نہیں  کیونکہ اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

شیئر: