Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل روڈ اصلاح و مرمت کے لیے مرحلہ وار بند کیا جائے گا

 2 جولائی سے 5 اگست  تک اصلاح و مرمت کا کام کیا جائے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں الجبیل روڈ، النابیہ پل سے جنوب کی جانب الظہران برج  کمپلیکس تک مرحلہ وار بند کیا جائے گا-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک اور وزارت نقل و حمل کے ذمے داران پل بند کرانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
الجبیل روڈ جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ روڈ کی اصلاح و مرمت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 
 2 جولائی سے 5 اگست  تک اصلاح و مرمت کا کام کیا جائے گا۔ 
الشرقیہ ریجن کے ٹریفک عہدیداروں نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں سے سفر کریں۔

شیئر: