Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب گرین نے سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی

نبیل عباس نے پانچ وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا (فوٹو: عرب نیوز)
پنجاب گرین کرکٹ کلب نے ارکن سپورٹس کو فائنل مقابلے میں ہرا کر سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن اپنے نام کر لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فائنل میچ ریاض کے مضافات میں واقع نوفا ریزارٹ میں جمعے کو کھیلا گیا۔
پنجاب گرین نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔ ارکن سپورٹس ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور   15.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

 

نبیل عباس نے اپنے چار اوورز میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
پنجاب کے شاہین خان نے 40 گیندوں میں 81 رنز بنائے، ظہور احمد نے 38، اور کپتان منیر احمد نے 33 رنز سکور کیے۔
ارکن سپورٹس کے اسحاق احمد نے 2.5 اوورز میں تین وکٹیں لیں، جبکہ خورشید خان اور دیسال خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ارکن کے بلال احمد نے 33، انوام اللہ خان نے 28، اسحاق احمد نے 16 اور تیمور خان نے 14 رنز بنائے۔
پنجاب گرین کے کپتان منیر احمد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’شکر ہے کہ ہم میچ جیت گئے۔ یہ جیت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہمیں بہت پرجوش ہیں۔ ہم نے سرسبز میدان میں پہلی مرتبہ نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کھیلی جو ہمارے لیے بہت اچھا تجربہ تھا۔‘

سعودی عرب کے سب سے بڑے کرکٹ میلے نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز 29 جنوری کو ہوا (فوٹو: عرب نیوز)

ارکن سپورٹس کے کیپٹن عبدالوحید کا کہنا تھا کہ ’ہم اس طرح کی کرکٹ چیمپیئن شپ منعقد کروانے پر سعوی عرب کی کرکٹ فیڈریشن کے شکرگزار ہیں۔ ہم نے تمام لیگ میچز جیتے، لیکن بدقسمتی سے فائنل نہ جیت سکے۔‘
سعودی عرب کے سب سے بڑے کرکٹ میلے نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز 29 جنوری کو ہوا تھا اور 11 شہروں میں میچز کھلیے گئے۔ اس ٹورنامنٹ میں 369 ٹیموں کے 6,800 کھلاڑی شامل ہوئے جنہوں نے 15 مقامی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کی۔

شیئر: