سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر 28 جون کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم آبرآلود جبکہ کہیں بارش کا امکان ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جازان، عسیر اور الباحہ ریجن کے بلند پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے جبکہ مشرقی ریجن کے بعض علاقوں کے علاوہ ریاض اور شمالی حدود کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔
مملکت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حفرالباطن میں رہنے کا امکان ہے جہاں پارہ 49 ڈگری سیٹی گریڈ جبکہ السودہ کے پہاڑی علاقوں میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔