حرم مکی میں خواتین زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل
’داخلہ دروازوں پر خواتین اہلکار کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، مصلوں میں بھی اہلکار تعینات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ خواتین زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ میں شعبہ خواتین کی سکریٹری ڈاکٹر العنود بنت خالد العبود نے کہا ہے کہ ’خواتین زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے‘۔
’خواتین کے مصلوں میں سماجی فاصلے کے علاوہ حفاظتی تدابیر اور تمام تر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم کے داخلہ دروازوں پر خواتین اہلکار کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جبکہ حرم کے اندر مختلف حصوں کے علاوہ خواتین کے مصلوں میں بھی اہلکار تعینات ہیں‘۔
’مطاف اور سعی میں خواتین کی رہنمائی اور خدمت کے لیے الگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جنہیں مختلف تربیتی کورسز سے گزارا گیا ہے‘۔