Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید چھ پیشے سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ

مذکورہ پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے سے 40 ہزار اسامیاں پیدا ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے مزید چھ پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے منظوری دیدی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن پیشوں کو شہریوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے ان میں قانونی مشاورت (لیگل کنسلٹیشن)، لافرمز (قانونی ایجنسیاں)، کسٹم کلیئرنس، ریئل اسٹیٹ ایکٹیویز (غیر منقولہ جائیدادوں کی سرگرمیاں) فلم انڈسٹری، ڈرائیونگ سکول، ٹیکنیکل اینڈ انجینئرنگ پروفیشنز (تکنیکی اور انجینئیرنگ کے پیشے) شامل ہیں۔’
مذکورہ پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے سے 40 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’منصوبے کے مطابق سال رواں میں سعودی شہریوں کے لیے دو لاکھ تین ہزار اسامیاں پیدا کرنا ہے۔‘
’نئے شعبوں کو شہریوں کے لیے مختص کرنا وزارت کی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اسامیاں فراہم کرنا ہیں۔‘
یاد رہے کہ اس سے پہلے وزار ہیومن ریسورسز نے رواں سال کے آغاز میں شاپنگ مالز، ریستوران، کیفے شاپ، مرکزی سپلائی مارکیٹ اور نجی سکولوں میں تعلیمی شعبوں کو شہریوں کے لیے مختص کر دیا تھا۔

شیئر: