ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 20 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ
اتوار 4 جولائی 2021 19:22
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 20 ہزار 213 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
یس او پیز کی یہ خلاف ورزیاں 27 جون سے 3 جولائی تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض میں 6 ہزار 524 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جبکہ الشرقیہ ریجن میں دو ہزار 952، مکہ مکرمہ میں دو ہزار372 ، قصیم میں ایک ہزار 895 اور مدینہ منورہ میں ایک ہزار 855 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ سب سے کم خلاف ورزیاں 174 نجران میں سانمے آئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیل ہونے والے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سعودی حکومت تمام ضروری اقدامات کیے ہوئے ہے۔
ضروری ہے کہ سب کورونا ایس او پیز سے بچاؤ کے لیے مقررہ تدابیر کی پابندی کریں۔