سعودی قیادت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی نے پیر کو مسقط کے البرکہ محل میں سلطان ھیثم بن طارق کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق العنزی نے سلطنت عمان کے فرمانروا کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی طرف سے عمان کے برادرعوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
سلطان عمان نے سعودی سفیر کو شاہ سلمان، ولی عہد، سعودی عرب اور اس کے عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات پر مشتمل زبانی پیغام حوالے کیے۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں برادر ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔