وزارت تجارت نے ریاض میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ہے، جہاں استعمال شدہ اور غیر معیاری ٹائر نئے بنا کر فروخت کیے جا رہے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گودام سے 50 ہزار غیر معیاری اور استعمال شدہ ٹائر ضبط کیے گئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
غیر قانونی تارکین کو بھی کورونا ویکسین کی فراہمیNode ID: 580456
-
دراندازوں کو پناہ دینا جرم ہے، پبلک پراسیکیوشن کا انتباہNode ID: 580536
’چھاپے کے دوران گودام میں استعمال شدہ ٹائروں کی مرمت کرکے نئے بنا کر فروخت کرنے کا سامان بھی ضبط ہوا ہے۔‘
وزارت کے مطابق ’گودام میں کام کرنے والا عملہ غیر ملکی کارکنوں پر مشتمل تھا جنہیں گرفتار کرکے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ ٹائروں کو تلف کردیا جائے گا جبکہ گودام کے مالک کو قانونی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔‘
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی غیرقانونی کام ہوتا دیکھیں تو حکام کو ضرور مطلع کریں۔
"التجارة" تداهم مستودعًا مخالفًا في الرياض للغش في إطارات السيارات، وتضبط أكثر من 50 ألف إطار مستعمل ومنتهي الصلاحية و 3 آلاف جنط غير صالح للاستخدام وعدد من الأدوات والمكائن المستخدمة في إعادة تدوير الإطارات،
تم ضبط الموقع والعمالة وإحالتهم للجهات المختصة. pic.twitter.com/GkXec5r5oR
— وزارة التجارة (@MCgovSA) July 5, 2021