سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلے فائیو سٹار ہوٹل انٹرکانٹی نینٹل بند ہونے جا رہا ہے۔ یہ سعودی عرب میں سب سے پرانا اور پہلا فائیو سٹار ہوٹل ہے جو 1975 میں ریاض میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ 277 کمروں، 7 رائل اور ریزیڈنسی ونگز پر مشتمل تھا۔
مزید پڑھیں
-
چار سعودی بہنیں فائیو سٹار ریستوران کامیابی سے چلانے لگیںNode ID: 567766
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرکانٹی نینٹل ریاض 46 برس تک ہزاروں مہمانوں کو اپنے یہاں رہائش کی سہولت فراہم کرچکا ہے۔ یہاں سیکڑوں سرکاری اجلاس بھی ہوئے۔
انٹرکانٹی نینٹل گروپ میں مشرق وسطی، افریقہ اور انڈین ریجن کے سربراہ ھیثم مطر نے بتایا کہ ریاض انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل کی جگہ نیو انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل قائم ہوگا۔ ریفا کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔ یہ کمپنی مملکت میں سات نئے ہوٹل تعمیر کرے گی۔
یہ ریاض میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل ہوگا۔ انٹرکانٹی نینٹل گروپ اس سال اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
توقع ہے کہ نیو انٹرکانٹی نینٹل ریاض مارچ 2025 میں کھل جائے گا۔ جس سے مملکت میں اس کے ہوٹلوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔ نئے ہوٹل میں 250 کمرے ہوں گے۔ 150 رہائشی یونٹ ہوں گے جس میں پانچ ریستوران اور ایک بزنس سینٹر ہوگا۔