Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی شعبے کے لیے 500 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اورسوشل ڈیولپمنٹ بینک کے مابین معاہدہ طے پایا ہے۔ (فوٹو جی ای اے)
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے سوشل ڈیولپمنٹ بینک (ایس ڈی بی) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت نرم شرائط پر 500 ملین ریال فراہم کئے جائیں گے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تفریحی شعبے کی ترقی اور استحکام میں معاونت کے لئے یہ فنڈ سرمایہ کاری کے لیے معیاری موقعے فراہم کرے گا۔
سعودی سیزن ​​2030 کے مقاصد کے مطابق مقامی تفریحی مواقع میں بھی اضافہ ہو گا۔

اس معاہدے سے دونوں فریق تفریحی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر ریاض میں سی ای او فیصل بافرط اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے سی ای اوابراہیم بن حماد الراشد نے معاہدے پر  دستخط کئے ہیں۔
اس مالی تعاون کے لیے معاہدوں اور کارکردگی کے معیارکے مطابق دونوں فریق تفریحی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا مقصد اس معاہدے کی مدت میں کم ازکم 50 منصوبوں کو جاری کرنا ہے۔
دونوں فریقوں کی جانب سے منظور کردہ شرائط اور معیار کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی معیاری تفریحی منصوبوں کا اطلاق کرے گی۔
ان  تفریحی منصوبوں کے لئے ترغیبی  پیکج کی فراہمی کے علاوہ   مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شراکت داروں اور مالی تعاون کے  حصول کی خواہاں کمپنیوں کی بحالی میں ان کی حمایت کی جائے گی۔

تفریحی شعبے کی ترقی اور استحکام میں معیاری موقعے فراہم ہوں گے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس کے علاوہ سوشل ڈیولپمنٹ بینک افق پروگرام کے ذریعہ مختلف منصوبوں کی مالی اعانت اور حمایت بھی کرے گا۔ افق پروگرام  کے تحت چھوٹے  کاروباری اداروں کی مدد کے لیے10ملین ریال  کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
مالی اعانت کا یہ تازہ ترین منصوبہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی  کے ساتھ معاہدوں کی ایک سیریز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس  معاونت سےترقیاتی  کاموں میں معاشی استحکام کے لیے بینک کا اہم  کردار  ہے۔
سوشل ڈیولپمنٹ بینک کا مقصد سعودی نوجوانوں کے لئے تفریحی شعبے میں مختلف منصوبے بنانا اور نوجوانوں کو اس شعبے کا  اہل بنانا ہے ۔
علاوہ ازیں کاروباری افراد کے لئے تفریحی شعبے میں صلاحیت پیدا کرنے کے خصوصی پروگرام جاری کرنا اور ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کومفید مشورے  دینا  بھی شامل ہے۔
 

شیئر: