Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ساھرسسٹم سے گاڑی ٹکرانے والا گرفتار

ملزم نے کیمرہ توڑنے کی وڈیوسوشل میڈیا پراپ لوڈ کی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس ترجمان میجرخالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ ساھرسسٹم کو نقصان پہنچانے والے سعودی کوگرفتار کرلیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سوشل میڈیا پرایک شخص نے اپنی وڈیواپ لوڈ کی جس میں دکھایاگیا تھا کہ وہ سڑک پرنصب ساھرسسٹم کے کیمرے کو اپنی گاڑی سے ٹکرا کرفرار ہو گیا۔
وڈیو وائرل ہونے پرپولیس نے ملزم کی شناخت کےلیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ملزم نے ساھرسسٹم کے کیمرے کو جان بوجھ کرٹکرماری اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں اسے تحقیقاتی ریمانڈ پررکھا گیاہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پرخودکارنظام کے تحت چالان کیے جاتے ہیں ۔ مذکورہ خودکارنظام کو ’ساھر‘ کہا جاتا ہے۔
ساھرکے کیمرے شاہراہوں پرنصب کیے گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پرمتحرک کیمرے بھی عارضی طورپرلگائے جاتے ہیں جن کا مقصد ٹریفک خلاف ورزیوں کا سد باب ہے۔
ساھرسسٹم کو نقصان پہنچانا قانون شکنی اور قابل دست اندازی پولیس جرم ہے ۔ جان بوجھ کرایسا کرنے والے کو جرمانہ اور قید کی سزا دی جاتی ہے۔

شیئر: