Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کے بکرے قسطوں پر، غیرقانونی تارکین کی ویکسینیشن، موڈرنا کی رجسٹریشن سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

کورونا فائزر ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نگران اداروں سے اجازت لی جا رہی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
گذشتہ ہفتے مزید چھ پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ، امارات سے السعودیہ ایئرلائنز کی اضافی پروازیں، غیرقانونی تارکین وطن کو بھی کورونا ویکسین لگانے کے علاوہ عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان اور موڈرنا ویکسین کی اجازت کی خبریں نمایاں رہیں۔ اس کے علاوہ اردو نیوز کے قارئین نے کون سی خبریں پسند کیں، گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر: 
مزید چھ پیشے سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ
سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے مزید چھ پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید چھ پیشوں کو سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
محایل عسیر میں ٹرک سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، دو افراد ہلاک
سعودی عرب کے علاقے محایل عسیر میں پیر کو ایک ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہوگیا اور سگنل  پر کھڑی گاڑیوں کو روند ڈالا۔ دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
امارات سے السعودیہ کی ایک دن میں 23 پروازیں
سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹرآپریشنز بندرالفوزان کا کہنا ہے کہ امارات میں موجود سعودی شہریوں کی فوری وطن واپسی کےلیے السعودیہ کی 23 پروازوں کو شیڈول کیا گیا ہے۔ 

امارات سے السعودیہ کی 23 پروازوں کو شیڈول کیا گیا ۔ (فائل فوٹو سیدتی)

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
ٹریفک جرمانوں کی زیادہ سے زیادہ شرح پر وضاحت
محکمہ ٹریفک نے ٹریفک جرمانوں کے بڑھانے اور ان کی انتہائی سطح کے لاگو کیے جانے کی وضاحت کی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
ریاض کے پہلے فائیو سٹار ہوٹل کو بند کرنے کی تیاری
سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلے فائیو سٹار ہوٹل انٹرکانٹی نینٹل بند ہونے جا رہا ہے۔ یہ سعودی عرب میں سب سے پرانا اور پہلا فائیو سٹار ہوٹل ہے جو 1975 میں ریاض میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ 277 کمروں، 7 رائل اور ریزیڈنسی ونگز پر مشتمل تھا۔

 ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نگران اداروں سے اجازت لی جا رہی ہے( فوٹو العربیہ)

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
کورونا فائزر ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی اجازت مانگ لی گئی
امریکی دواساز کمپنی فائزر اور جرمن بائیو ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک نے اعلان کیا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نگران اداروں سے اجازت لے رہے ہیں۔‘
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
توکلنا ایپ میں نئے فیچرز اب اردو میں بھی
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے توکلنا ایپ کی انتظامیہ کے حوالے سے کہا ہےکہ ایپ کے فیچرز میں مزید اضافے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔ 

توکلنا ایپ کے فیچرز میں اضافے سے لوگوں کو سہولت ہوگی۔( فوٹو سیدتی) 

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 20 جولائی کو
 سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ  1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ سنیچر کو ذی قعدہ کی  30 تاریخ ہوگی۔‘
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر نئی سزائیں کیا؟
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر نئی سزاؤں کا عندیہ دیا ہے۔ سزاؤں کے  چارٹ میں مقررہ جرمانے قانون محنت کی دفعہ 229 کی شق (الف) اور شق (ب) میں مذکور جرمانوں کی انتہائی حد کے 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے- 

قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر نئی سزاؤں کا عندیہ دیا گیا ہے۔( فوٹو عاجل)

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
دمام میں ’قربانی‘ کے بکرے اب قسطوں پر
مملکت کے مشرقی ریجن کے شہر ’دمام ‘ میں قربانی کے لیے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرلوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اس جانب توجہ دیں ، مویشیوں کے تاجرمنہ مانگے دام طلب کررہے ہیں ۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
ریاض کے محلے میں گھومنے والے شیر کو قابو کرلیا گیا 
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ریاض کے الرمال محلے میں گھومنے والے شیر کو قابو کرلیا گیا۔

ریاض کے محلے میں گھومنے والے شیر کو قابو کرلیا گیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی پاسپورٹ دنیا کے 71 ویں نمبر پر
کورونا وبا کے باعث پوری دنیا میں فضائی سفر انتہائی متاثر ہونے کے باوجود سعودی پاسپورٹ اپنا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب اور عمان کو جوڑنے والی شاہراہ تکمیل کے قریب
سلطنت عمان میں نقل و حمل کے سیکریٹری سالم النعیمی نے  کہا ہے کہ سعودی عرب اور سلطنت عمان کو ملانے والی شاہراہ کا افتتاح جلد ہوگا۔ سعودی عرب البطحا سے الربع الخالی تک 580 کلو میٹرتک شاہراہ تیار کرچکا ہے۔  

سعودی عرب اورعمان کو ملانے والی شاہراہ کا افتتاح جلد ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)

خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
غیر قانونی تارکین کو بھی کورونا ویکسین کی فراہمی
سعودی وزارت صحت نےغیر قانونی تارکین وطن کو بھی کورونا ویکسین کی فراہمی کی مہم شروع کی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب میں موڈرنا ویکسین کی رجسٹریشن
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے موڈرنا ویکسین کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: