کارکنوں کا پروفیشنل ٹیسٹ، نئی قومی ایئر لائن اور سفری پابندیوں سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟
کارکنوں کا پروفیشنل ٹیسٹ، نئی قومی ایئر لائن اور سفری پابندیوں سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟
اتوار 4 جولائی 2021 0:04
سعودی عرب کا سفر کرنے والے مسافروں کو نئی سفری ہدایات، ویکسینیشن کے اگلے مرحلے کا آغاز اور نئی فضائی کمپنی کے قیام کے اعلان کے علاوہ سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا، کیا ہوا؟ دیکھیں گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر:
بیرون مملکت سفر سے 72 گھنٹے کے اندر پی سی آر کی شرط
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ بیرون ملک سفر سے 72 گھنٹے کے اندر لیے گئے نمونے کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی-
’امید ہے پروازیں جلد بحال ہوں گی‘، گورنر مکہ سے سفیر پاکستان کی ملاقات
سفیر پاکستان نے گورنر مکہ مکرمہ کو پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور محفوظ اور صحت مند ماحول میں اس سال حج انتظامات کی ستائش کی۔
سعودی عرب میں نئی قومی ایئر لائن کے آغاز کا منصوبہ
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کے تحت دوسری قومی ایئر لائنز شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکیوں پر جرمانہ نہیں: وزارت داخلہ
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ’ویکسین نہ لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں پر جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا تاہم مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے کواس وبا سے محفوظ رکھا جا سکے‘۔
سعودی عرب نے امارات سمیت تین ملکوں پر سفری پابندی عائد کر دی
سعودی وزارت داخلہ نے سنیچر کی صبح نئی ٹریول گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے تحت سعودی شہریوں پر پیشگی اجازت کے بغیر متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ویتنام کے براہ راست یا بالواسطہ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
توکلنا ایپ پر کورونا سٹیٹس میں جعل سازی کرنے والا گروہ گرفتار
اینٹی کرپشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ میں رشوت لے کراسٹیٹس تبدیل کرنے کے الزام میں ادارہ امورصحت کے دو اہلکاروں سمیت متعدد ایجنٹس اور جعل سازی میں ملوث شہریوں و غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع سے مملکت میں سونے کا کاروبار بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر تھا۔