عازمین کےلیے سینٹرل حج کچن اور ماڈل کیمپ پروگرام
ماڈل کیمپ 3800 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سٹی اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے اس سال سینٹرل حج کچن اور ماڈل کیمپ پروگرام متعارف کرایا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق رائل کمیشن کی کمپنی کدانہ نے ماڈل کیمپ 3800 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔ یہ خیمے، کچن اور حماموں پر مشتمل ہے۔ رائل کمیشن نے یہ پروجیکٹ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے نافذ کیا ہے۔
رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ منی میں جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ماڈل ٹوائلٹ کمپلیکس بنائے ہیں۔ ان سے زائرین کی ضروریات پوری ہوں گی۔ حج موسم کے دوران وضو، غسل اور ٹوائلٹ کی ضروریات مثالی شکل میں پوری ہوں گی۔
رائل کمیشن کی کمپنی نے بتایا کہ 20 سے 30 حاجیوں کے لیے ماڈل ٹوائلٹ کمپلیکس ہوگا۔
منی، مزدلفہ اور عرفات میں شکایات کے لیے مشترکہ رابطہ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے مکمل ڈیجیٹل سروس فراہم کرے گا۔