سعودی عرب میں قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل ہونے پر اس کا نوٹس لیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ پبلک مقام پر 6 سعودی شہریوں میں جھگڑا ہوا تھا ۔ وائرل وڈیو کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتارکیا گیا۔
قصیم پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جھگڑا کرنے والوں کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔