Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول پمپ کے ملازم سے رقم چھیننے والے دو شہری گرفتار

’نگراں کیمروں کی مدد سے شناخت ہوگئی تھی، گرفتار شدگان عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘ (فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے کارکن پر حملہ کر کے رقم چھیننے والے دو شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن طارق النصار نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ نگران کیمروں کی مدد سے ان کی شناخت ہوگئی تھی۔‘
’مذکورہ افراد نے پٹرول پمپ کارکن کو مارا پیٹا اور اس کی جیب میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نگران کیمروں کا ریکارڈ حاصل کرلیا‘۔
’بعد ازاں ریکارڈ وقت میں مفرور افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: