گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف سے منگل کو سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سفیر پاکستان اور گورنر الشرقیہ نے دونوں برادر ملکوں کے خوشگوار تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیر پاکستان نے فیاضانہ استقبال پر گورنر مشرقی ریجن کا شکریہ ادا کیا ہے۔