Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

’طاشقند ایئر پورٹ سعودی وزیر خارجہ کا استقبال ازبک وزیر توانائی نے کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طاشقند ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر توانائی علی شیر سلطانوف اور جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ جور ابیک مرزا نے کیا ہے۔
وزیر خارجہ کے استقبالیہ وفد میں ازبکستان میں سعودی سفیر ہشام السویلم اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

شیئر: