Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد عرفات کے خطیب شیخ بلیلہ کون ہیں؟ 

شیخ بندر بلیلہ 1975 میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ دیں گے-  
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطبہ حج کے لیے شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کو منظوری دے دی ہے-  
 الوطن اخبار کے مطابق شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے کئی اعزاز ہیں- وہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے امام و خطیب ہیں- طائف یونیورسٹی کے معاون پروفیسر اور اسلامی علوم کے ماہر ہیں-
شیخ بندر بلیلہ  1395ھ مطابق  1975 کو مکہ میں پیدا ہوئے- ابتدائی تعلیم سے لے کر ایم فل تک تمام تعلیمی مراحل مکہ ہی میں مکمل کیے- 
ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے ’بی اے‘ علوم الشرعیہ اور اسلامک سٹڈیز فیکلٹی سے ایم فل کیا-
انہوں نے مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی سے 1429ھ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی-  
ڈاکٹر بندر بلیلہ کا شمار مشہور قرا میں بھی ہوتا ہے- وہ سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے ممبر بھی ہیں- 
شیخ بندر بلیلہ 4 ذی الحجہ 1434ھ کو مسجد الحرام کے باقاعدہ امام تعینات ہوئے تھے- وہ طائف یونیورسٹی میں معاون پروفیسر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جبکہ حرم شریف کے امام وخطیب بھی ہیں-

شیئر: