مملکت میں کورونا کے کل مریض 5 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے بدھ کو اعلامیہ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز 1142 ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1024 ہے- کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 12 رہی-
سبق، اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ نئے کورونا کے کیسز کی تعداد 1142 کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 284 ہوچکی ہے- اسی طرح نئے صحت یاب افراد کی تعدا 1024 ہے جس کے بعد شفایاب مریضوں کی کل تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 264 ہوگئی ہے-
وزارت صحت کے مطابق اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 115 ہے جبکہ بدھ کو کورونا سے وفات پانے والوں کی تعداد 12 رہی-
بدھ کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے- (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)
بدھ کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں 302 ریکارڈ پر آئے- اس کے بعد مکہ مکرمہ ریجن میں 188، منطقہ شرقیہ میں 176، عسیر میں 143، جازان میں 69، قصیم میں 59، مدینہ منورہ میں 49، نجران میں 45، حائل میں 43، الباحہ میں 25، تبوک میں 20، شمالی حدود ریجن میں 17 جبکہ الجوف میں 6 نئے مریض سامنے آئے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز 10 ہزار 905 ہیں جبکہ انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد 1374 ہے-
وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عید کے دنوں میں گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے– اس کے علاوہ عید ملن پارٹیوں سے کورونا کی صورتحال کے باعث دور رہا جائے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں