Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساحلی مقامات پر مینگروز کے 14.6 ملین پودے لگائے جائیں گے

مینگروز کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے اقدام کیا گیا ہے( فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں نباتات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سال رواں 2021 کے آخر تک خلیج عرب اور بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات پر  14.6 ملین مینگروز کے پودے لگائے جائیں گے۔
 یہ اعلان مینگروز کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نباتات کی افزائش کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں  بتایا کہ ساحلی مقامات پر پودوں کی افزائش کے لیے مینگروز کے درخت مسلسل لگائے جارہے ہیں۔

نجی شعبے کے ذریعے 3.6 ملین پودے لگائے جاچکے ہیں(فوٹو سبق)

بیان میں کہا گیا کہ 2020 تک  90 لاکھ  پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ 2021 اور 2022 کے دوران مزید 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ نجی شعبے سے بھی کام لیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے 3.6 ملین مینگروز کے پودے لگائے جاچکے ہیں اور دو ملین کی شجر کاری ہورہی ہے۔
نباتات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران سعودی عرب مینگروز کے سو ملین سے زیادہ پودے لگائے گا۔ خلیج عرب اور بحراحمر کے ساحلوں پر مینگروز کے جنگل بسائے جائیں گے۔

شیئر: