مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے منصوبے پر کام بحال
تعمیراتی کمپنی 60 ضروری اجازت نامے حاصل کیے ہوئے ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کے منصوبے پر کام بحال کردیا گیا ہے۔ حج موسم کی وجہ سے توسیع کا کام بند کردیا گیا تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حج موسم کے دوران تیسری سعودی توسیع میں شامل ایک بڑے رقبے سے استفادہ کیا گیا- حجاج اور نمازیوں کی سہولت کے لیے زیر توسیع حصہ استعمال میں لایا گیا-
مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے حوالے سے تعمیراتی کمپنی 60 ضروری اجازت نامے حاصل کیے ہوئے ہے۔ تعمیراتی کام، بجلی اور مشینی امور و تعمیرکے آرائشی کام شروع کردیے گئے۔
دروازوں کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے جبکہ باب الملک عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کے بڑے مینارے بھی تیار کیے جائیں گے۔
مسجد الحرام کی انتظٓامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف کی منزلوں کی معلق چھتیں بھی نصب کی جائیں گی۔
دوسری منزل کے زیریں حصے کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ علاوہ ازیں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور امدادی خدمات والے کام بھی مکمل کیے جائیں گے۔