متحدہ عرب امارات نے اگست کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا- جولائی کے مقابلے میں فی لٹر 3 تا 12 فلس تک کا اضافہ کیا گیا ہے-
الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 ایک لٹر پٹرول یکم اگست سے 2.58 درہم میں ملے گا- گیارہ فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 95 ایک لٹر 2.47 اس میں بارہ فلس کا اضافہ کیا گیا ہے- اے پلس 91 کی قیمت 2.39 درہم میں ہوگئی جوکہ جولائی کے مقابلے میں گیارہ فلس مہنگا ہوگیا-
جولائی میں ایک لٹر ڈیزل 2.42 درہم میں فروخت ہوتا رہا یکم اگست سے اب اس کی قیمت 3 فلس کے اضافے کے ساتھ 2.45 درہم ہوجائے گی-
پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے- یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وزارت توانائی وصنعت ماہانہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کےنتیجے میں تبدیل کرتی ہے جبکہ پٹرول تقسیم کرنےوالوں کی لاگت بھی اس میں شامل کی جاتی ہے-