Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی ویزے پر 49 ممالک کے شہری سعودی عرب آسکتے ہیں

’سیاحتی ویزہ ہولڈرز صرف ان ممالک سے سعودی عرب آسکیں گے جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے‘ ( فوٹو: وزٹ سعودیہ)
سعودی عرب نے 49 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سیاحتی ویزے پر آسکتے ہیں۔
ان ممالک میں امریکہ، کینیڈا، انڈورا، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کروئشیا، قبرص، چیک، ڈنمارک، استونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہالینڈ، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لیشٹنسٹائن، لتھوینیا، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، مونٹی نیگرو، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سلوواکیہ، سپین، سویڈن، سوئٹززلینڈ، یوکرین، برطانیہ، برونائی، چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، جاپان، قازقستان، ملائشیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، اوقیانوسیہ، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ شامل ہیں۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’سیاحتی ویزہ ہولڈرز صرف ان ممالک سے سعودی عرب آسکیں گے جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وہی سیاح آسکیں گے جو سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لگوا چکے ہوں گے‘۔
’ضوابط کے تحت سعودی عرب کے دروازے اتوار یکم اگست سے سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ ’وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں انہیں قرنطینہ کے بغیر مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لیے انہیں صرف اپنے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوگی۔‘

شیئر: