Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 2030 تک سالانہ 100 ملین سیاح لانے کا ہدف

کورونا وبا سے پہلے چار لاکھ 50 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے گئے تھے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک سیاحتی مقام بن گیا ہے اور مملکت کا سیاحتی شعبہ متعدد پروگراموں اور انیشیٹوز کا اعلان کرکے مستقبل کی رفتار کو تیز کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سیاحت جغرافیائی اور تاریخی تنوع پیش کرتی ہے جس میں قدرتی وسائل، آثار قدیمہ کے خزانے اور تاریخی مقامات کو اجاگر کیا جاتا ہے جو سیاحوں کی امنگوں کو پورا کرتے ہیں۔
کورونا کی عالمی وبا سے پہلے چار لاکھ 50 ہزار سیاحتی ویزا جاری کیے گئے تھے۔ مملکت کی ٹورزم اتھارٹی نے 2019 میں ابتدائی مرحلے میں 49 ممالک میں سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا تھا اور الیکٹرانک  یا مملکت میں داخلے کے مقامات کے ذریعے مخصوص ریگولیٹری کنٹرول میں سیاحتی ویزوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی تھی۔
سعودی عرب نے 2030 تک سیاحوں کی سالانہ تعداد  100 ملین بڑھانے کے لیے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کارکردگی کے اشارے مرتب کیے جن میں سے 55 ملین اندرون ملک اور 45 ملین ڈومیسٹک، ایک ملین ملازمت کے مواقع فراہم کیے جس سے ملک کے جی ڈی پی میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
سعودی عرب کی ٹورازم اتھارٹی نے سیاحت کو راغب کرنے کے لیے پروگرام تیار کیے ہیں اور وہ سیاحت کی سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے کردار کو متحرک کر رہا ہے۔
اتھارٹی نے مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کی نمائشوں میں بھی حصہ لیا ہے اور اس نے اندرونی اور بیرونی طور پر مارکیٹنگ کی منازل، سائٹس، سفر نامے، مصنوعات اور سیاحتی پیکیج کا انتظام کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ٹورازم اتھارٹی نے رواں برس جون سے ’اوور سمر، یوور موڈ ‘ کے سلوگن کے تحت اپنے پورٹل سعودی عرب سپرٹ کے ذریعے سمر آف سعودی عرب 2021 کے لیے پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ پروگرام 24 جون سے ستمبر کے اختتام تک 11 سیاحتی مقامات تک جاری رہے گا جو قدرتی تنوع سے مالا مال ہیں۔ اس پروگرام میں نجی شعبے کے 250 سے زیادہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون میں 500 سیاحتی تجربات شامل ہیں۔
قومی معیشت کی بنیاد کو متنوع بنانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، آمدنی کے ذرائع میں اضافے اور شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں شراکت کرنے کے لیے سیاحت مملکت کے وژن 2030 کا ایک ستون ہے۔
مقامی سیاحت کے لیے ایک نئے افق تک پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ احمر کے خزانوں کو دریافت کرنے کے لیے جدہ بندرگاہ سے کروز ٹور شروع ہوئے ہیں۔ اس میں بہت سے پیکیج شامل ہیں جو موسم گرما کی چھٹیوں میں مسافروں کو تفریح کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: