سعودی عرب میں پراسیکیوشن جنرل کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بریدہ قصیم میں گاڑی میں بیٹھی خاتون کے سامنے غیر اخلاقی حرکتیں کرکے ہراساں کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
ویب نیوز عاجل نے پراسیکیوشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’ملزم اخلاقی جرم کا مرتکب ہو ا ہے جس کا شمار بڑے جرائم میں ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
غیر اخلاقی سرگرمیاں، روسی خاتون اور فلسطینی گرفتارNode ID: 477621
-
شہری کی گاڑی کا شیشہ توڑنے اور غیر اخلاقی اشارے کرنے والے گرفتارNode ID: 550241
ذرائع کا کہنا تھا کہ ’عوامی مقام پر اس قسم کے جرم پر پانچ برس تک قید اور تین لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے‘۔
واضح رہے بریدہ قصیم میں تنہا خاتون کو گاڑی میں بیٹھے دیکھ کر ایک ایشیائی نے اس کے سامنے غیراخلاقی حرکت کی جس پر خاتون نے اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔
وڈیو اپ لوڈ ہونے کے چند گھنٹے کے اندر ہی پولیس ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔
وڈیو اپ لوڈ کیے جانمے کے بعد خاتون نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
بتایا جا تاہے کہ گاڑی میں بیٹھی تنہا خاتون کو دیکھ کر ملزم گاڑی کے قریب آیا اورغیر اخلاقی حرکتیں کرنے لگا جس پر خاتون نے اس کی وڈیو بنالی۔