کورونا کے دوران شادی کے لیے مکہ ہسپتالوں میں 27 ہزار سے زیادہ میڈیکل چیک اپ
دولہا اور دلہن کو نکاح سے قبل طبی معائنہ کرانا ہوتا ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں 27 ہزار آٹھ سو لڑکوں اور لڑکیوں نے شادی کے لیے میڈیکل چیک اپ کرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں دولہا اور دلہن کو نکاح سے قبل طبی معائنہ کرانا ہوتا ہے۔
اس کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں سپیشل سینٹر کھولے گئے ہیں جبکہ اہم ہسپتالوں میں خصوصی سیکشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں شادی کے خواہشمند لڑکوں اور لڑکیوں نے النور سپیشلسٹ ہسپتال، حرا ہسپتال اور زچہ بچہ ہسپتال میں کورونا وبا کے دوران شادی کے لیے طبی معائنہ کرایا ہے۔
یاد رہے کہ سپشلسٹ سینٹر میں خون کے موروثی امراض اور مختلف قسم کے متعدی امراض کا پتہ لگایا جاتا ہے۔
چیک اپ کے لیے باقاعدہ تاریخ لی جاتی ہے۔ یہ سینٹر اتوار سے جمعرات تک باقاعدہ کام کرتے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث شادی کے صحت کلچر کو فروغ ملا ہے۔