Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماہرہ خان کی واپسی‘ پر پرجوش خیرمقدم

ڈرامے میں ماہرہ خان کراچی میں منی بس کی چھت پر سفر کرتی دکھائی گئی ہیں (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نجی ٹیلی ویژن چینل پر ایئر ہونے والے ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ساتھ چھوٹی سکرین پر واپس آئیں تو سوشل میڈیا نے ٹرینڈز کے ذریعے انہیں خوش آمدید کہا۔
ماہرہ خان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرنے والے مداحوں نے 36 سالہ اداکارہ کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
صارفین نے اتوار کو نشر کی گئی پہلی قسط پر تبصروں کے ساتھ جہاں ڈرامے کی کہانی کو موضوع بحث بنایا وہیں ماہرہ خان کی چھوٹی سکرین پر واپسی کو ’ملکہ کی واپسی‘ سے تعبیر کیا۔

ڈرامے کے کرداروں کا ذکر کرنے والے ماہرہ خان اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کرنے سے پیچھے نہ رہے۔

دونوں اداکاراؤں کا ذکر ہوا تو شائقین نے ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا۔

ڈرامے سے متعلق گفتگو پسندیدہ اداکاروں کی تصاویر اور ان پر مشتمل سینز سے آگے بڑھ کر مکالموں اور دیگر مناظر تک پہنچی تو ’دلوں کو چھو جانے والے‘ کئی مناظر کے چھوٹے چھوٹے کلپس بھی ٹائم لائن پر نمایاں رہے۔
کچھ صارفین نے ڈرامے کی پہلی قسط کو ’انگیجنگ اور پاورفل‘ قرار دیا تو گفتگو میں شامل دیگر افراد نے توقع ظاہر کی کہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ڈرامہ تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔

ہم ٹیلی ویژن پر ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی جا چکی ہے۔ عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو نینا کاشف اور مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔

شیئر: