Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارت میں کورونا کے نئے مریض مسلسل ڈیڑھ ہزار سے زیادہ

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 83 ہزار 914 ہوگئی ہے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں پیر کو گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 537 مریض سامنے آئے ہیں۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 83 ہزار 914 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’وام‘ نے  وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 66 ہزار 834 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وزارت کے مطابق’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 492 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 61 ہزار 156 ہوگئی ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 5 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 956 ہوگئی ہے‘۔ 
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 21 ہزار 25 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 68 لاکھ 32 ہزار 21 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: