Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا الجزائر کے ہم منصب کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

باہمی تشویش کی علاقائی اورعالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو الجزائر کے اپنے ہم منصب رمضان لعمامرہ کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہیں‘۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کےلیے تعلقات آگے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: