Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی فرانسیسی صدر کے مشیر سے ملاقات

ملاقات میں مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو پیرس میں فرانسیسی صدر کے مشیر  برائے سفارتی امور سے ملاقات کی- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں  سعودی عرب اور فرانس کے مابین مستحکم تعلقات کی نئی جہتوں کا جائزہ لیاگیا-
دونوں دوست ملکوں کے مفادات میں معاون دو طرفہ سفارتی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پربھی تبادلہ خیال کیا- علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی زیر بحث آئے-
اس موقع پر فرانس میں متعین سعودی سفیر فہد بن معیوف الرویلی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے- 

شیئر: