Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائر فرسان میں سیاحتی جشن ’العاصف موسم‘

گورنر شہزادہ محمد بن ناصر نے سیاحتی جشن میں شرکت کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر شہزادہ محمد بن ناصر نے جازان کے القصار تاریخی قریے میں منعقدہ سیاحتی جشن میں شرکت کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اہل جازان جرائر فرسان میں سیاحتی جشن ’العاصف موسم‘ کے نام سے منا رہے ہیں۔ العاصف شدید گرم ہوا کے لیے بولا جاتا ہے۔ 

اہل فرسان  یہ جشن اس وقت مناتے ہیں جب شدید گرم ہوا چلتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

اہل فرسان موسم گرما میں یہ جشن اس وقت مناتے ہیں جب شدید گرم ہوا چلتی ہے۔ اس موقع پر جازان کے باشندے القصار قریے کا رخ کرتے ہیں جہاں میٹھے پانی کے کنویں بڑی تعداد میں ہیں اور کھجور کے درخت پھل دینے لگتے ہیں۔
اہل جازان کھجور کے درختوں کے سائے میں ڈیرے ڈالتے ہیں اور چار ماہ تک معتدل آب و ہوا شروع ہونے پر شادی بیاہ کی تقریبات مناتے ہیں۔

یہ جشن اہل جازان کی  قدیم روایات میں سے ایک ہے(فوٹو ایس پی اے)

گورنر جازان نے اس موقع پر قریے میں کھجوریں توڑنے کے مناظر کا لطف اٹھایا۔ جازان کے باشندے اس موسم کے دوران ماہی گیری کا بھی شوق کرتے ہیں۔  
شہزادہ محمد بن ناصر نے اہل جازان کی اس قدیم روایت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ 

شیئر: