ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی ایک نئے معاہدے میں ناکامی کے بعد سپین کے بارسلونا کلب کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر کا اختتام کر دیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بارسلونا کلب نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے مابین آج ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے کے واضح ارادے کے باوجود، یہ مالی اور سٹرکچرل رکاوٹوں کی وجہ سے نہیں ہو سکتا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں میسی ایف سی بارسلونا میں نہیں رہیں گے۔ فریقین کو اس بات کا شدید افسوس ہے کہ کھلاڑی اور کلب کی خواہشات پوری نہیں ہو سکیں گی۔
مزید پڑھیں
-
نیمار 20 کروڑ پاونڈزکے عوض بارسلونا کلب چھوڑسکتے ہیں!Node ID: 104176
-
لیونل میسی کا بارسلونا کلب کیلئے 476فتوحات کا منفرد ریکارڈNode ID: 406471
-
’میسی کا انتظار ختم ہوا‘، کوپا امریکہ کپ ارجنٹینا کے نامNode ID: 581966
میسی اور بارسلونا کے درمیان جمعرات کو معاہدے کا اعلان متوقع تھا لیکن اس کے بجائے کلب نے بیان جاری کیا کہ میسی بارسلونا چھوڑ رہے ہیں۔ ایف سی بارسلونا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایف سی بارسلونا کلب کی ترقی میں لیونل میسی کی شراکت کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے اور اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جب میسی کی بارسلونا کلب چھوڑنے کی خبر وائرل ہوئی تو پاکستان سمیت دنیا بھر سے میسی کے مداحوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا، اسی حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف پے ٹون نے لکھا کہ میسی نے 18 سال بعد بارسلونا چھوڑ کر مجھے یاد دلایا کہ تمام اچھی چیزیں کیسے ختم ہوتی ہیں، ہماری طرح۔