Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویہ کے نگراں نظام کی خلاف ورزی پر لاکھوں ریال کے جرمانے

اتھارٹی نے دوائیں فروخت کرنے والے اداروں میں تفتیشی کارروائیاں کی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے ادویہ کے نگراں نظام ’رصد‘ کی خلاف ورزی پر ساڑھے بارہ لاکھ  ریال سے زیادہ  کے جرمانے کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں دوائیں فروخت کرنے والے اداروں میں 135 تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
 اس دوران ادویہ کی فراہمی اور ’رصد‘ نظام میںعدم اندراج نیز دواؤں کی نقل و حرکت سے متعلق فوری رپورٹنگ کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی مملکت بھر میں تیار کی جانے والی تمام دواؤں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ’رصد‘ کے نام سے نگراں سسٹم قائم کیے ہوئے ہے۔
اس نظام کے ذریعے اس بات کا یقین بھی حاصل کیا جاسکتا ہے کہ مملکت میں جو دوائیں بیچی اور خریدی جارہی ہیں وہ نقلی نہیں ہیں۔

شیئر: