Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے تعلیمی سال سے اشاروں کی زبان نصاب میں شامل

پیشہ ورانہ تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ’ اس سال جنرل ایجوکیشن کے تمام تعلیمی مراحل میں اشاروں کی زبان سکول نصاب میں شامل ہو گی‘۔
 وزارت تعلیم نے خصوصی طلبہ کی ضروریات کے تحت نئے تعلیمی پروگرام اور سکیمیں جاری کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر مھا السلیمان نے کہا کہ’ وزارت تعلیم نے خصوصی تربیت کی نئی تعلیمی سکیمیں تیار کی ہیں‘۔
سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ’  انگریزی، ڈیجیٹل مہارت، سماجی مطالعہ، جسمانی تربیت اور سیلف ڈیفینس جیسے نئے مضامین شامل کیے گئے ہیں‘۔
ڈاکٹر مھا السلیمان نے بتایا کہ’ خاندانی تربیت کے کورس میں اشاراتی زبان شامل کی گئی ہے۔ یہ پرائمری، مڈل، ثانوی تعلیم کے ہر مرحلے میں شامل ہے‘۔
علاوہ ازیں پیشہ ورانہ تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ’خصوصی تربیت اور اس کے پروگراموں میں تبدیلی سے سیکھنے کے مواقع زیادہ پیدا ہوں گے اور اس سے معذور طلبہ کو فائدہ ہوگا۔‘
سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ’ آئندہ تعلیمی سال کے پروگرام میں کافی کچھ نیا ہے۔ اس سے تعلیمی اداروں میں خصوصی طلبہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر: