Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان: ناراض شہریوں نےحزب اللہ کے رکن پارلیمنٹیرین کا گھیراو کرلیا

 ہجوم نے رکن پارلیمنٹ پر حالات زندگی خراب کرنے کے الزامات بھی لگائے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
لبنان کے مشتعل شہریوں کے ایک گروپ نے گذشہ روز جمعہ کی شام مشرقی لبنان کی وادی بیکہ میں ایک اجتماع میں شریک حزب اللہ کے شیعہ رکن اور پارلیمنٹیرین حسین الحاج حسن کو 'حراست' میں لے لیا۔
عرب نیوز کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ نے لبنان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ناراض شہریوں کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فوج کے دستوں کی آمد کے بعد ناراض شہری وہاں سے چلے گئے۔

حسین الحاج  نے تردید کی کہ انہیں کسی قسم کی حراست کا سامنا کرنا پڑا۔ (فوٹو عرب نیوز)

لبنان کے دارالحکومت بیروت سے66 کلومیٹر دور مشرق میں واقع علی النہری گاؤں میں ہونے والے اس واقع کی ویڈیو کلپ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رکن پارلیمنٹ کو پکڑے جانے کی کارروائی دکھائی گئی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ہجوم میں سے چند افراد نے بجلی کی بندش اور حالات زندگی کی خرابی سے متعلق رکن پارلیمنٹ پر الزامات بھی لگائے ہیں۔
بعد ازاں حزب اللہ کے رکن حسین الحاج حسن نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں کسی بھی قسم کی حراست کا سامنا کرنا پڑا۔

فوج کے دستوں کی آمد کے بعد ناراض شہری وہاں سے چلے گئے۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں انہوں نے تقریربھی کی۔
انہوں نے لبنان کی نیوز ویب سائٹ لبنان 24 کو بتایا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
بعدا زاں اسی علاقے کے ایک رہائشی کو جو گذشتہ روز کے واقع کا عینی شا ہد تھا اسے نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا تھا۔
ایک شہری حسن مخال نے اس گرفتاری کے مناظر کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر شیئر کی ہے، بتایا گیا ہے کہ حسن مخال نے حزب اللہ  کے رکن پر تنقید کی تھی۔
 

شیئر: