Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسنیا میں ٹریفک حادثہ، ہلاک ہونے والے سعودی کی میت مملکت پہنچ گئی

حادثے میں زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے( فوٹو العربیہ)
بوسنیا میں متعین سعودی سفیر اسامہ الاحمدی نے کہا کہ  ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے سعودی شہری کی میت مملکت پہنچا دی گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی شہری ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ دو دیگر سعودی شہری جو ہمراہ تھے زخمی ہوئے تھے۔
حادثہ دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث پیش آیا جس میں بوسنیا کا ایک شہری ہلاک  اور چار زخمی ہوئے تھےـ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔ 
اسامہ الاحمدی نے بتایا کہ سفارتخانے نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بیھاج شہر کے ہسپتال سے رابطہ کیا اور میت سعودی عرب پہنچانے کے انتظامات مکمل کیے۔ زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔
بوسنیا میں حادثے میں ہلاک ہونے والے سعودی شہری کا نام محمد صالح عدلان آل عباس ہے جبکہ زخمیوں میں فواز فارس اورعلی مہدی الجفر شامل ہیں۔ 
محمد صالح عدلان آل عباس کے چچا عبداللہ عدلان نے بتایا کہ تینوں بوسنیا سیاحت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ حادثے کی اطلاع بوسنیا میں سعودی سفارتخانے نے دی ہے۔  
سعودی شہری کی میت کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا پھر ابہا ایئرپورٹ سے نجران منتقل کیا گیا۔ 

 

شیئر: