موسم کی صورتحال: کئی علاقوں میں منگل کو بارش کا امکان
بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ منگل کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ منگل کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب ہوگا‘۔
فی گھنٹہ رفتار 15 تا 38 کلو میٹر تک ہوگیجبکہ باب المندب پر ہواؤں کا رخ جنوب سے مغرب کی جانب ہوگا رفتار 12 تا 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال مشرق کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 15 تا 30 کلو میٹرہوگی۔